اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی رکن اسمبلی سمیرا کنول نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جم خانہ کلب کی ممبر شپ حاصل کرلی ہے اور اس کے لیے انہوں نے 14 لاکھ روپے ادا کیے ہیں، سوال یہ ہے کہ رقم کہاں سے لی گئی ؟ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ عثمان بزدار سادہ انسان اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتاہے تو یہ رقم کہاں سے آئی ، عوام تو آٹے اور ٹماٹروں کیلئے خوار ہورہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرانے کے بعد ایک انٹرویو میں سمیر ا کنول نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ عثمان بزدار نے جم جوائن کرنے کا سوچ لیا لیکن پردے کے پیچھے کچھ اور ہے ، اپنے طور پر انکوائری کے بعد ہی قرارداد جمع کرائی اور چاہتے ہیں کہ انکوائری ہو۔ ان کاکہناتھاکہ ایوان میں وزیراعلیٰ پنجاب آتے ہی نہیں، آئیں گے نہیں تو سوال کیسے کریں، ہم انکوائری چاہتے ہیں، سپیکر نے بھی کھڈے لائن لگا رکھاہے ، لیکن کھڈے لگنے والوں میں نہیں ہیں۔