جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں بیروزگار یا چھوٹے ملازمین کی تعداد کتنی ہے؟ سالانہ ورلڈ ان امپلائمنٹ و آئوٹ لک رپورٹ جاری

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ محنت کی سالانہ ورلڈ ان امپلائمنٹ و آوٹ لک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بیروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بیروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ

سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بیروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔بین الاقوامی ادارہ محنت کے مطابق گزشتہ دہائیوں میں بیروزگاری کی شرح مستحکم رہی، گزشتہ سال بیروزگاری کی شرح 5.4 فیصد رہی جس میں بہتری کا امکان نہیں جبکہ روزگار کے بہتر مواقعوں سے محرومی سماجی بیامنی کا باعث بن سکتی ہے۔ادھر آئی ایل او کے چیف گائے رائیڈر نے کہا ہے کہ بہتر روزگار تک عدم رسائی عالمی سطح پر احتجاجی تحریکوں کا باعث بن سکتی ہے، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔رائیڈر کا کہنا تھا کہ کام کرنے والے کروڑوں افراد کے لیے بہتر زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے، عدم مساوات اور اخراج لوگوں کو بہتر نوکری اور بہتر مستقبل کے حصول سے روک رہا ہے۔‎



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…