پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں زندگی گزارنا دشوار۔۔۔!!! آٹا بحران کیساتھ ہی سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)ایک طرف آٹے کا بحران تو ایسے میں سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مہنگائی کے وار سے متوسط طبقہ بھی متاثر ہونے لگا۔مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، تنخواہیں وہیں لیکن مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے تجاوز کر گئیں۔چند روز میں دال چنا 108،

دال مونگ 172، دال ماش 180، دال مسور135، سفید اور کالے چنے 103 سے 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، شہری دال کی قیمتیں بڑھ جانے پر سیخ پا ہیں۔دالیں تو دالیں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، شملہ مرچ 180، مٹر 120، کریلے 200، مونگرے 140روپے کلو تک پہنچ گئے، ادرک اور لہسن ٹرپل سنچری مکمل کر چکے۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی کے باعث دو وقت کی ہانڈی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…