بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آٹے کا بحران جاری، سیل پوئنٹس پر بھی پہنچ سکا،اوپن مارکیٹ میں 20کلووالا تھیلا بند ،جانتے ہیں کتنےکلو والا بکنے لگا؟‎

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) آٹے کا بحران جاری، سیل پوئنٹس پر بھی آٹا نہ پہنچ سکا،سیل پوئنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر 10تھیلے دینے کا اعلان بھی کاغذات کی نذر ہوگیا ، فلوملز مالکان کا ایک مافیا آٹے کا بحران پیدا کر رہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک کڑور سے زائد آبادی ضلع بھر میں 12سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیںاور چکیوں کو ملنے والی گندم کی روزانہ 5بوریاں بند کردی گئی ہیں۔

چکی مالکان کا الزام، فلور ملز مالکان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں 20کلووالا آٹا کا تھیلا بند ،15کلوگرام آٹے کا تھیلا فروخت ہونا لگا ، چکی مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا کوٹہ بحال کردیا جائے تو آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی، سرکاری کوٹہ کے تحت 1375روپے میں ملنے والی گندم 2300روپے فی من اوپن ،مارکیت میں ہوگئی، آٹے کی قیمت چکی مالکان نے70 روپے فی کلوکردی۔آن لائن کے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آتے کا بحران روزبروز شدت اختیار کرتا جارہے جبکہ اب نئی گندم اپریل میں آنا شروع ہوتی ہے،لیکن اوپن مارکیٹ مین گندم کی قیمت میں اضافہ شروع ہوگیا پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کردیا گیا اور 66روپے میں فروخت ہونے لگا۔ رواں ہفتے کے شروع میں چکی کا آٹا 60 سے بڑھ کر 64 روپے ہوا تھا۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں آٹا 68 سے 70 روپے فی کلو تک بھی جا سکتا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی 100 کلو گندم کی بوری 700 روپے تک مہنگی کردی گئی۔ ڈیلرز کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت2140 سے بڑھ کر2300روپے تک جاپہنچی جب کہ محکمہ خوراک کی جانب سے 1375روپے فی من گندم دی جاتی تھی جو کہ اب بند ہوگی ہے،اوپن مارکیٹ میں چکی مالکان کو گندم کی 100کلو بوری5600 روپے تک فروخت ہونے لگی۔

واضح رہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ،حکومت پنجاب کے احکامات پر عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں 12سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں جہاں آٹے کا 10کلو گرام وزنی تھیلہ 402روپے کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی عمران نے بتایا کہ ضلع کے سیل پوائنٹس پر روزانہ 10کلوگرام وزنی 14ہزار350تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں،آن لائن کے مطابق گلی محلوں میں قائم کئے گئے سیل آٹا سیل پوئنٹ پر 20کلو گرام آٹے کے تھیلے بند کر دیئے گئے ہیں جہاں پر اس ریٹ میں 15کلو گرام والے آٹے کے تھیلا فروخت ہوروپے ہیں ،گذشتہ فی چند ایک پوئنٹ پر صرف 10تھیلے فراہم کئے گئے تھے اور بعدازں دو روز سے وہ بھی بند ہیں ضلعی انتظامیہ منافع خورون کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…