اسلام آباد ( آن لائن)کسٹم حکام کی ملی بھگت سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس چوری سکینڈل سامنے آیا ہے، اس سکینڈل سے ملکی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچایا گیا،ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں ٹیکس چوری کا بہت بڑا سکینڈل بے نقاب ہوگیا ہے ، گزشتہ سال 2019میں نومبر اور دسمبر کے دوران 384 ٹریلر افغانستان سے کسٹم سٹیشن طورخم کے راشی اہلکاروں کی ملی بھگت سے بغیر ٹیکس و ڈیوٹی مال بردار گاڑیاں پاکستان میں
داخل ہوئی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اپریزمنٹ اور پروینٹیو کسٹم کے رشوت خور افسران اس سکینڈل میں ملوث ہیں ۔دوسری جانب سے کسٹم انٹلیجنس کے ڈائریکٹر راشد حبیب یوسف زئی نے بتایا کہ سکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ،ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بادام اور پستہ سے بھرے ٹریلر کے کاغذات پر ٹیکس ٹماٹر کا جمع کیا گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ اس سکینڈل میں جو بھی ملوث ہوا ہے اس کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔