اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت گرنے نہیں دیں گے، وزیراعظم عمران خان ہمارے بھائی ہیں، ایم کیو ایم نے انتہائی اہم اعلان کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں

مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آپ (فروغ نسیم) وزارت قانون سنبھالیں باقی دو وزارتیں لینے ہمارا معاملہ ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سے امتیازی رویہ نہ رکھیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…