کراچی(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کے ناکارہ جہازوں کے پرزوں کی نیلامی بھی ایک مسئلہ بن گئی،یونین عہدیدار اس میں رکاوٹ بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کاٹھ کباڑ کی نیلامی پر یونین عہدیدار آپے سے باہر ہوگئے اور کاٹھ کباڑ کے ٹھیکیدار کو ہی پیٹ ڈالاجبکہ ان حالات میں سرکاری حکام بھی بے بس دکھائی دیے۔ذرائع کے مطابق سی بی اے کے عہدیدار رانا مبشر انجئینرنگ ڈپارٹمنٹ پہنچے اور کباڑ کی فروخت زبردستی رکواکر شعبے پر قبضہ کرلیا۔واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کئے جانے والا کباڑ انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ کی منظوری سے نیلام کیاجارہا تھا۔رانا مبشر نے نیلامی میں اپنا حصہ طلب کیا اور نہ ملنے پر ہنگامہ کرڈالا جبکہ پی آئی اے کے ایم ڈی شاہ نواز رحمن اس موقع پر سی بی اے عہدیدار کے خلاف کارروائی سے ہچکچاتے رہے ۔