جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

جو بات فیصل واڈا نے بوٹ رکھ کر کی وہی بات کون کر رہا ہے؟ نواز شریف پر نیا پرچہ ہو گیا، لیگی رہنما نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ جو با ت فیصل واوڈا نے بوٹ رکھ کر کی ہے، وہی بات ندیم افضل چن بھی کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ اگر ن لیگ کی ڈیل ہوئی ہے تو خدو خال بتائیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے او ر نواز شریف پر نیا پرچہ ہوگیاہے، یہ ڈیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھے تو پیمرا نے تما م چینلز کوبند کردیا تھا تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بوٹ رکھ کر یہ بات کی

جارہی ہے کہ آرمی ایکٹ کون لیگ نے سپورٹ کیوں کیا ہے؟مصدق ملک کا کہنا تھاکہ جو بات فیصل واوڈا نہیں کی ہے، وہ بات تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور شرح سود کس نے بڑھائی ہے؟یہ ہم کو کہتے ہیں کہ ہم نے بڑھایا تھا، اگر یہ بات ہے تو حکومت چھوڑ دیں، ہم حکومت کو چلا لیں گے۔ یہ جو کچھ بھی بڑھایا گیاہے، یہ حکومت نے بڑھایاہے، یہ تو ایسٹ انڈیا کمپنی بنے بیٹھے ہیں۔ ندیم افضل چن بھی وہی بات کررہے ہیں جوفیصل واوڈا نے مختلف انداز میں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…