راولپنڈی (این این آئی) میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل آصف کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کیا گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی
ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے نئے ڈی جی آیس پی آر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنا کام جاری رکھیں۔
Thanks for your love & support. Stay strong, continue doing your bit for Pakistan.Stay blessed
آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 16, 2020