اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ قائم کرنے پر میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ قائم کرنے کے معاملہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف، چوہدری نثار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی، سابق وزیراعظم اور موجودہ مجرم میاں محمد نواز شریف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا جائے، سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کے خلاف بھی غیرآئینی اقدامات کرنے پر سخت فیصلہ دیا جائے،نواز شریف کو واپس وطن لاکر سزا کو مکمل کروانے کا حکم دیا جائے۔ چوہدری نثار علی خان اور مدعا علیان سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں، نواز شریف اور چوہدری نثار اور شاہد خان، سیکرٹری وزارت کیبنٹ، حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان و دیگر کو مدعا علہیان کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…