نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی پولیس افسر دیوندر سنگھ کی گرفتاری سے بھارتی سیکیورٹی ادارے بے نقاب ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سینئر بھارتی پولیس افسر دیوندر سنگھ کی نئی دہلی جاتے ہوئے عسکریت پسندوں کیساتھ گرفتاری مقبوضہ وادی کی سب سے بڑی کہانی بن گئی،
کہانی نے بھارتی سیکیورٹی اداروں اور اس کی فوج کا خود دہشت گردی کروا کر اس کا الزام پاکستان پر لگانے کا کردار بری طرح بے نقاب کر دیا۔دیوندر سنگھ کی عسکریت پسندوں کیساتھ گرفتاری کے معاملے پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی سوالات کی بوچھاڑ کردی،2001 میں پارلیمنٹ پر ہونیوالے حملے میں بھارتی پولیس افسر کیمبینہ کردار پر بھی سوال اٹھا دیئے۔ترجمان کانگریس رندیپ سنگھ نے سوال کیا کہ دیوندر سنگھ کون ہیں ان کا پارلیمنٹ پر حملے میں کیا کردار تھا ان کا فروری 2019 کے پلوامہ حملے میں کیا کردار تھا جہاں وہ بطور ڈی ایس پی تعینات تھے کیا وہ حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کو اپنے طور پر لے جا رہے تھے یا پھر وہ کسی پیادے کی طرح کام کررہے تھے جبکہ اصل سازشی کہیں اور تھے۔ یہ زیادہ بڑی سازش ہے