جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی قیادت نے آرمی ایکٹ میں ترامیم سے دستبرداری کا فیصلہ یکطرفہ کیا ،پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر کا انکشاف،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئیں ترامیم واپس لینے کا فیصلہ یکطرفہ تھا ،پارٹی قیادت نے ہمیں اعتماد میں لیا ہے نہ ہی کور کمیٹی کو آگاہ کیا گیا،یہ ایک درد ناک فیصلہ تھا ۔

ترامیم واپس لینے کا فیصلہ کڑوی گولی نگلنے کے مترادف تھا، ملک میں سیاسی جماعتیں اندرونی سطح پر نہ ہی جمہوری ہیں اور نہ ہی ان میں آزادانہ جمہوری فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کی حالیہ مثال پارلیمنٹ سے آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2020 کے متفقہ طور پر منظور کیا جانا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ بل کو مسترد کردیا اور 4 ترامیم کی تجویز دی تھی تاہم کمیٹی کو اعتماد میں لیے بغیر اسے مسترد کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ نہایت دردناک تھا کہ پارٹی قیادت نے ترامیم سے دستبردار ہونے کا ‘یکطرفہ’ فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلے جمہوری عمل کے ذریعے کرنا چاہیے۔اندرونی جمہوریت پر کسی جماعت کی جانب سے بات نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان 2006 کے میثاق جمہوریت (سی او ڈی) میں سیاسی جماعتوں میں اندرونی اصلاحات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم اس میں پارٹی کے سکیورٹی ایجنسیز سے تعلقات پر نظر ثانی پر بحث کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا کردار پارلیمانی پارٹیز سے لے گیا جس کے عوامی رائے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اندرونی سطح پر پارٹی کے انتخابات میں نمائندگان نہیں تھے اور پارٹی قائدین نے چند ووٹوں سے پارٹی حاصل کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ پارٹی کے اندر یہ انتخابات حقیقی جمہوریت پر مبنی نہیں ہوتے’۔انہوں نے پارٹی کے اندر اصلاحات اور ون مین شو کے بجائے جمہوری عمل کی بالادستی لانے کے لیے نئے میثاق جمہوریت کا مطالبہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…