منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

قیام پاکستان سے لیکراب تک پنجاب میں صرف3 سپیشل اکنامک زون  قائم پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میںکتنے منصوبوں پر کام شروع کروایا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی )وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکراب تک پنجاب میں صرف3 سپیشل اکنامک زون بنائے گئے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال میں 10سپیشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا انڈسٹریل ا سٹیٹ فیڈمک ساڑھے 7ہزارایکڑ میں قائم ہورہاہے۔ فیڈمک میں 100ارب روپے کی سرمایہ کاری آچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ فیڈمک میں مجموعی طورپر 500ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی اور6لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔مظفر گڑھ میں 2 اورلیہ چوبارہ میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہوگی۔ڈیرہ غازی خان میں 60ارب روپے کی لاگت سے 141منصوبے تاریخ کا ریکارڈ ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈی جی خان میں جن پراجیکٹ کا آغاز کیاگیا، ان پر کام جاری ہے ،اب حکومت نئے پراجیکٹ لائی ہے۔صوبہ کی ہر تحصیل میں ماڈل بازار بنایا جائے گا۔تونسہ میں پناہ گاہ،پولیس خدمت سینٹر اورنادرا کے پراجیکٹ شروع کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمت تونسہ کے لوگوں کیلئے باعث فخر ہے ۔ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 700سے زائد طلبا تعلیم حاصل کریںگے ۔ تونسہ کیلئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ پولیس خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کوان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر ر ہی ہے۔ پولیس خدمت مرکز حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب روپے بجٹ میں مختص کر چکے ہیں -‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…