راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایف سی بلوچستان
کے جوان کوئٹہ میں دھماکا کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ایف سی نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کیساتھ مل کر سرچ آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے وہ سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ پولیس اور انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے۔
FC Bln troops reached Qta blast site. Area cordoned off. Joint search operation with police in progress.Injured being evacuated to hosp.
“Every possible assistance be given to police & civil administration. Those who targeted innocents in a mosque can never be true Muslim”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 10, 2020