لندن (این این آئی) آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے سبکدوش ہو گئے، وہ اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ کینیڈا میں ہیں، ملکہ برطانیہ نے شاہی اسٹاف کو مسئلے کا حل نکالنے میں مدد مانگ لی، مادام تساومیں شہزادہ ہیری اورمیگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ،
شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ اور بیٹے کو لے کر الگ ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی کرسمس سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ۔شہزادے نے اپنے فیصلے سے شاہی خاندان کو براہ راست آگاہ نہیں کیا، ملکہ کو ہیری کے فیصلے کا ٹی وی پر خبروں سے پتا چلا۔ ملکہ نے شاہی عملے کو مسئلے کے حل کے لیے مدد کا کہا ۔ادھر مادام تساومیں پرنس ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیے گئے۔ برطانیہ کے روٹھے شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو چھ لاکھ پاونڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے، میڈیارپورٹس کے مابق شہزادہ ہیری اورمیگھن کے سفر پر سوا لاکھ پائونڈ علیحدہ ہوں گے، انہیں سوا دو ملین پاونڈ شہزادہ چارلس کی چیریٹی سے آمدنی ہوگی۔ادھر شاہی خاندان کے سابق محافظ نے شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کو خبردار کیا کہ کہ وہ لیڈی ڈیانا سے سبق سیکھیں۔ایک سابق محافظ نے سیکیورٹی کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ پر بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ کم سیکیورٹی کی وجہ سے لیڈی ڈیانا کی موت ہوئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ارب پتی نے شہزادہ ہیری کو چھٹیاں گزارنے کے لیے 11 لاکھ ڈالرمالیت کا گھر دیا ہے۔ شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو 6 لاکھ پاونڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے۔