جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

صدر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) جنرل ندیم رضا کو اہم ترین انعام سے نواز دیا گیا، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا۔صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو انکی قابل تحسین خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ ائیر چیف مجاہد انور خان سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی پاکستان آرمی میں ایک بڑا عہدہ ہوتا ہے جس کا رینک آرمی چیف کے برابر یعنی جنرل کا ہوتا ہے۔ اس عہدے کا سربراہ تینوں مسلح افواج کے ساتھ رابطے کا کام کرتا ہے، معلومات کا تبادلہ خیال کرتا ہے اور نئے احکامات بھی جاری کرتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج میں یہ عہدہ صرف پاکستان آرمی کے پاس ہوتا تھا اور آرمی سے ہی سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تعین کیا جاتا تھا۔اس وقت پاکستان میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ہیں جو کہ 27 نومبر 2019 میں سربراہ مقرر ہوئے تھے۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…