اسلام آباد ( آن لائن )اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی بارے خبروں کی تردید کر دی۔حال ہی میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے ۔
جس پر ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ثنا جاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل رسوائی میں دکھائی دے رہی ہیں۔