بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اقرا عزیزاوریاسرحسین کا فہد مصطفی کوٹک ٹاک پرجواب

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )اداکارہ اقراعزیز اوریاسرحسین نے فہد مصطفی کوویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کے بیان پرٹک ٹاک پرہی جواب دیا ہے۔اداکارومیزبان فہد مصطفی نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر پروالدین سے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپ بچوں کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔جہاں سوشل میڈیا صارفین نے فہد مصطفی کو ٹک ٹاک استعمال نہ

کرنے کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا وہیں اداکارہ ہانیہ عامرنے بھی ان کے مطالبے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ نئے سال میں عہد کرتی ہیں کہ جتنا ہوسکے ٹک ٹاک استعمال کریں گی اورفہد مصطفی کو مایوس کریں گی۔اوراب اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقراعزیز نے بھی فہد مصطفی کے ٹک ٹاک سے دور رہنے کے بیان پرانہیں ٹک ٹاک ہی کے ذریعے جواب دیا ہے۔اداکاریاسر اوراقرا نے گزشتہ روزاپنے اپنے انسٹاگرام پر اکانٹس پر دو مزاحیہ ویڈیوز شیئر کیں جو دراصل انہوں نے ٹک ٹاک پر بنائی تھیں۔اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بالی ووڈ کی مشہور فلم چاندنی کے گانے پر دونوں اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔جب کہ جو ویڈیو یاسر حسین نے اپنے اکانٹ پر شیئر کی اس میں بھی دونوں بالی ووڈ کے گانے پر اداکاری کررہے ہیں اور یہ کافی مزاحیہ ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یاسر حسین نے پیغام لکھا جس میں وہ فہد مصطفی سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں معذرت فہد بھائی۔ تاہم انہوں نے کافی مزاحیہ انداز میں معافی مانگی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…