بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے امریکی ماڈل کی انوکھی مہم

datetime 8  جنوری‬‮  2020 |

نیویارک ( آن لائن )آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے امریکا کی بولڈ ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار نے بھی ایک انوکھی مہم شروع کی اور جلد ہی انہوں نے 7 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع کرلی۔فیشن میگزین انسائیڈر کے مطابق

امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کائلن وارد نے سوشل میڈیا پر ایک منفرد فنڈ مہم شروع کی اور جلد ہی خطیر رقم جمع بھی کرلی۔رپورٹ کے مطابق ماڈل نے سوشل میڈیا پر عریاں سماجی کارکن نامی اکانٹ اور پیج بنائے اور اعلان کیا کہ جو شخص بھی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 10 ڈالر کا چندہ دے گا وہ انہیں اپنی عریاں تصویر بھیجیں گی۔رپورٹ کے مطابق ماڈل نے ہر 10 ڈالر جمع کروانے والے شخص کو اپنی برہنہ تصویر بھیجی۔ماڈل نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے لیے چندہ جمع کرانے والے شخص کو انہیں رقم جمع کرائے جانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کی تصدیق کے بعد ہی وہ مذکورہ شخص کو اپنی برہنہ تصویر بھیجیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل نے اس عمل کے لیے 4 افراد کی خدمات بھی حاصل کیں جنہوں نے چندہ جمع کرائے جانے والے افراد کے ثبوتوں کی تصدیق کا کام کیا۔آگ بجھانے کے لیے انوکھی چندہ مہم چلانے والی امریکی ماڈل نے برہنہ سماجی کارکن نامی اکانٹ بھی بنایا جسے بعد ازاں انسٹاگرام انتظامیہ نے بند کردیا۔سماجی کارکن اور ماڈل نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر بتایا کہ انہوں نے تھوڑے ہی وقت میں آسٹریلیا میں لگی آگ کو بھجانے کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ روپے تک کا چندہ جمع کرلیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…