لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اورسندھ حکومت کے ٹریکٹرانڈسٹری کوسسبڈی دینے کے فیصلے کے بعدملک میں زراعت کوفروغ ملے گا،مالی سال 2015-16کے بجٹ میںاس منصوبے کااعلان کیاگیا۔دونوں صوبوں میں تقریباً 55.000ہزارٹریکٹروں پرسبسڈی دی جائے گی،پنجاب حکومت نے 25ہزارٹریکٹروں کے لیے 5ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ سند ھ حکومت 29ہزارنواسی ٹریکٹروں پرسبسڈی دے گی اورہریونٹ پر2سے 3لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا ئے گی۔چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیوپارٹس اینڈایکسیسریزمینوفیکچررز صدیق مصری نے بجٹ میںٹریکٹروںکی اس سکیم کاخیرمقدم کیاہے۔