جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میزان بینک نے آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم متعارف کرادیا

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے صارفین کیلئے آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرادی ہے۔ آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم میزان بینک کی ویب سائٹ پر دستیا ب ہے جہاں سے صارفین ڈیجیٹیل طریقے سے ویب سائٹ پر فارم پُرکر سکتے ہیں۔ آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم انفرادی، مشترکہ، مائنر اکائونٹ ریگولر اور پریمیم بینکنگ کیلئے دستیاب ہوگا۔ ڈیجیٹل فارم اکائونٹ کھولنے کے مزید پراسس کیلئے خود کار طریقے سے برانچ میں جمع ہوجائے گا۔ اس موقع پر عارف الاسلام ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر میزان بینک نے کہاکہ آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرانے کا مقصد نئی نسل جس نے انٹرنیٹ کولائف اسٹائل کے طورپراپنا لیاہے تک پہنچانا ا ور اکائونٹ کھولنے کے پراسس کو آسان بنا نا ہے۔ میزان بینک پہلا بینک ہے جس نے آن لائن اکائونٹ اوپننگ فارم سروس متعارف کرائی ہے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ جو 117شہروں میں 436برانچز کے ساتھ 361اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…