قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعدامریکا کو بڑاجھٹکا  جرمنی نےعراق سےاپنےفوجیوں کےانخلاءکااعلان کر دیا

7  جنوری‬‮  2020

برلن(آن لائن)جرمنی عراق میں آئی ایس مخالف اتحادکے حصے کے طورپرتعینات  اپنے چندفوجیوں کاانخلاء کر رہا ہے ،یہ بات وزارت دفاع نے کہی ،یہ امریکی ڈرون حملے میں ایک سرکردہ جنرل کی ہلاکت کے معاملے پرتازہ ترین پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ وزارت دفاع کی ایک ترجمان نے

فرانسیسی خبررساںادارے کوبتایاکہ بغداداورتاجی میں تعینات تقریباتیس فوجیوں کواردن اورکویت منتقل کیاجائیگا،اورمزیدکہاکہ انخلاء کاعمل جلدشروع ہوگا۔ جرمنی نے آئی ایس مخالف اتحادکے طورپرتقریبا415فوجی اہلکارتعینات کررکھے ہیں ،جن میں سے اس کے تقریبا120فوجی عراق میں تعینات ہیں ۔ جرمنی کااقدام اس وقت سامنے آیاجب عراقی پارلیمنٹ نے ایک قراردادکی منظوری دی ہے ،جس میں حکومت سے کہاگیاہے کہ وہ امریکی قیادت میں اتحادکے ساتھ اپنے معاہدے کوختم کردے ۔ وزیرخارجہ ہیکومعاس کاپیرکودیرگئے کہناتھاکہ عراق میں جرمن فوج کی تعینات کی بنیادیہ ہے کہ ہمیں عراقی حکومت اورپارلیمان کی جانب سے موصول ہوچکی ہے ،اگریہ کازمزیدجاری نہیں رہتاتوپھرہمارے لئے وہاں سے نکلنے کیلئے قانونی جوازموجودہے ۔ ہمیں جلدسے جلدبنیادوں پراس معاملے پربغدادمیں ذمہ داروں کے ساتھ وضاحت کرناہوگی ۔ چانسلرانجیلامرکل ،فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون اوربرطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے اتوارکوایک مشترکہ بیان میں عراق پرزوردیاتھاکہ وہ آئی ایس جہادیوں کے خلاف جنگ کانقصان نہ پہنچائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…