کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی کے علاقے کو گیس نہ ملی توسینیٹ سے استعفیٰ دے دیں گے اور بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پر اٹھاوں گا ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز سینیٹرمحسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس میں بات کی جس میں کمیٹی کے رکن سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ
سوئی میں جہاں گیس ہے وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے انہوں نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ آج بھی سوئی میں ہماری خواتین لکڑیاں جلاتی ہیں، اگر یہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو وہ پارلیمنٹ میں ہی احتجاج شروع کر دیں گے سرفراز بگٹی نے اجلاس میں پی پی ایل حکام سے کہا کہ سوئی کو گیس نہ ملی تو وہ سینیٹ سے استعفی دیدونگا، جبکہ ہمیں محب وطن نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا ہے۔