جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی 7 ویںبرسی ،جانتے ہیں وہ پارٹی کےکتنی مرتبہ سربراہ بنے ؟

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

ڈسکہ (این این آئی)  سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی 7 ویںبرسی (آج) منائی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ ملک و قوم اور جماعت اسلامی کیلئے خدمات پر مقررین قاضی حسین احمد کو

خراج عقیدت پیش کریں گے، قاضی حسین احمد 1938 ء میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نو شہرہ میں پید ا ہوئے ،انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1970 ء میں جماعت اسلامی سے کیا۔ قاضی حسین احمد 1978 ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور 1987 ء میں مرکزی امیر منتخب ہوئے، وہ 2004 ء تک چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی ، 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینٹیر، 2002 ء کے انتخابات میں دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ۔ قاضی حسین احمد ایک بلند پایہ سیاستدان اور ممتاز عالم دین تھے انہوں نے ملکی سیاست میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، انکی جماعت کا نعرہ ظالمو قاضی آرہا ہے ، بہت مقبول ہوا، قاضی حسین احمد 6 جنوری 2013 ء کو اسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کرگئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…