منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

یہ فیس فوراً واپس لی جائے، ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈرائیونگ لائسنس تجدید فیس میں اضافہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔اس حوالے سے صدر آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رانا محمد اسلم کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم رانا نے کہا کہ ملک بھرمیں بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس تجدید فیس 1800روپے سے بڑھاکر 18 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔رانا محمد اسلم نے کہا کہ ایکسل لوڈ ایس آر او کے حوالے سے 2 ہزار روپے جرمانے پر حکومت اورموٹروے پولیس خود عمل درآمد نہیں کررہی ہیں۔ ایک روز میں ہائی وے پر جرمانوں کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے فوری عمل درآمد کے نام پر بھاری جرمانے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس فیس، ایکسل لوڈ جرمانہ اور لائسنس تجدید فیس کو فوری واپس لیا جائے۔رانا محمد اسلم نے کہا کہ حکومت نے مطالبہ منظور نہیں کیا توٹرانسپورٹرز ملک گیرسطح پر ہڑتال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…