لاہور (آن لائن) ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی دودھ میں ملاوٹ، صحت مند پنجاب کے حصول میں رکاوٹ۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی ہدایت پر
صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے دودھ لے جانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے1817 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ مجموعی طور پر 4 لاکھ 20 ہزار 773 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران162گاڑیوں میں موجود 18ہزار749 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔لاہور زون میں 992، راولپنڈی 611، ملتان163اور مظفرگڑھ زون میں 51 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ لاہورزون میں دودھ لانے والی 912 گاڑیاں پاس جبکہ80 گاڑیوں میں موجود 4973 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ میں مقدار اور گاڑھاپن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکل،پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ عوام تک صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔