منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں نام نکلنے والے کتنے فیصد لوگوں نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کروائی؟ ڈاؤن پیمنٹ کتنی ہے؟ حکومت بے گھر افراد کو گھر دینا چاہتی ہے تو یہ کام کرے، شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائدآباد (آن لائن) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پروگرام 95 فیصد سے زائد خوش نصیبوں نے ڈاؤن پے منٹ نہیں جمع کروائی، ایک سروے میں قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہریوں، سید شرافت حسین شاہ کاظمی، دانیال، گل اکبر، اور مولا داد اعوان نے بتایا کہ 27 نومبر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ کی قرعہ اندازی میں 790 افراد کامیاب ہوئے اور 822 شہریوں نے درخواستیں دی تھیں،

جن کو 20 دن کے اندر ڈاؤن پے منٹ 10 فیصد جو کم از کم 1,67,000/- روپے سے لیکر 2,50,000/- تک ہے اور 24 اقساط ہیں۔ ہر ماہ قسط ادا کرنی ہے جو کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے ناممکن ہے،شہریوں محمد حیات، غلام حسین، اور نصرت بیگم نے بتایا کہ زیادہ ڈاؤن پے منٹ اور قسط کی وجہ سے ابھی تک 822 میں سے 30 سے 35 افراد نے 5% سے بھی کم ڈاؤن پے منٹ جمع کروا سکیں ہیں۔ شہریوں محمد فاروق، محمد طارق اور محمد فیاض و دیگر نے کہا کہ پنجاب حکومت 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے صرف مستحقین اور بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنا چاہتی ہے۔ تو غریب افراد کی آمدنی کو مد نظر رکھ کرپالیسی بنائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پلان کو دیکھ کر 90% غریب اور مستحقین نے حصہ ہی نہیں لیا چونکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے لی جانے والی درخواستوں کی کئی بار تاریخ بڑھانے کے باوجود غریب اور متوسط طبقہ کے لیے حکومت مناسب پالیسی نہ بنا سکی اور اب کامیاب مستحقین ڈاؤن پے منٹ جمع کروانے اور قسط کی طاقت نہیں رکھتے، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاؤن پے منٹ ختم کی جائے اور آسان اقساط بنائی جائیں اور اس کا دورانیہ 2 سال سے بڑھا کر 10 سال کی جائے۔ شہناز اختر، حنا مقصود، رابعہ رحیم و دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں متوسط طبقہ بے گھر

افراد کو چھت مہیا کرنے کے لیے 3 مرلہ کے پلاٹس مفت اور 5 5 مرلہ کے 2 مرتبہ قرعہ اندازی کے ذریعے مناسب قیمت اور آسان اقساط پر دیے، جن سے غرباء لوگ مستفید ہو سکے، مگر تحریک انصاف کی حکومت نے بھاری قیمت پر پلاٹس کی فراہمی کر کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک کا برتاؤ کیا جو کہ غریب افراد کے ساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی پر مبنی ہے۔ فی الفور نوٹس لیا جائے اور ازالہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…