منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

متنازع شہریت قانون ،سوارا بھاسکرنےآخر ایسا کونسا قدم اٹھا لیا کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا؟جانئے

datetime 4  جنوری‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھارت میں جاری متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ اسلامیہ کے طلباء  کے احتجاج کا حصہ بن گئیں۔بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف پچھلے کئی دِنوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اِن مظاہروں میں کئی افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے

متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء  کے احتجاج میں شرکت کی۔ اِس احتجاج کے دوران سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’میں جامعہ کے طلباء کو سراہتی ہوں جنہوں نے اپنے احتجاج سے پورے بھارت کو جگایا۔‘سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’ہم دیر سے ہی سہی لیکن اب جاگ چکے ہیں اور اب ہم مودی سرکار کے اِس گندے کھیل کے خلاف اْن سے لڑیں گے۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر طلباء  کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہم سب میں اِس ظلم کیخلاف آواز اْٹھانے کی بیداری پیدا کی۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’مودی سرکار کے اِس کھیل کے پیچھے صرف ایک ہدف ہے اور وہ ہے بھارت کے مسلمان، کبھی مودی سرکار ’تین طلاق‘ پر پابندی کا قانون لے آتی ہے تو کبھی متنازع شہریت کا قانون لے آتی ہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’اِس سے صاف دِکھائی دیتا ہے کہ مودی سرکار کا شکار صرف اور صرف بھارتی مسلمان ہیں لیکن مودی سرکار ایک بات یاد رکھے کہ اْن کے اِس ایجنڈے سے صرف بھارت کے مسلمانوں کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہر بھارتی کو اِس کا خمیازہ بْھگتنا پڑے گا۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’سی اے اے اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزن) جیسے قانون سازی کے ذریعے نفرت کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے اور یہ صرف بھارت کے مسلمانوں پر حملہ نہیں ہے بلکہ بھارت کے آئین پر حملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…