منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حریم شاہ نے پاک فوج اور چیف جسٹس سے مدد مانگ لی ٹک سٹار کے والدین کیساتھ کیا سلوک ہو رہا ؟ جس نے ویڈیو ریکارڈ  کی، جلد ہی کیا کرنے والی ہوں؟ حریم شاہ  نےشدید ردعمل جاری کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دے دیا، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے

خاندان کو شدید صدمہ ہے۔میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔اس پیغام کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شا ہ نے کہا کہ والد صاحب سے وڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاؤں گی۔پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…