بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

میاں نواز شریف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، خاندانی ذرائع نے انتہائی تشویشناک خبر سنا دی

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) نواز شریف کی طبیعت نہ سنبھل سکی، شریف فیملی کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہو سکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکا بھیجے گئے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے جیسے ہی رپورٹس سامنے آئیں گی تو فیصلہ کیا جائیگا کہ نواز شریف کو کہاں شفٹ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل پرومٹن ہسپتال میں نواز شریف کا معائنہ جاری ہے،

طبیعت نہ سنبھلنے پر نواز شریف کو امریکا یا جنیوا لے جانے کا آپشن موجود ہے، زہر خونی کے ٹیسٹ کے لیے امریکا بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔ حسین نواز نے کہا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں اور ایف آئی اے ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں کافی لوگوں کو گرفتار بھی کر چکا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ایسے اقدامات نہ کرے کہ مزید خوار ہو، عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔حسین نواز نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب مزید شرمسار ہونے سے پہلے بہتر ہے کہ آپ حقیقت تسلیم کرلیں۔ نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ بلند و بالا دعوے کرنے والے اب قانون کو اپنا راستہ لینے دیں جبکہ زیر سماعت عدالتی معاملات میں زیادہ چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مستحکم نہیں ہو سکی ہے اور انکو امریکا یا جنیوا لے جایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…