اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سخت سردی میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز،بارشوں کا آغاز کب سے ہو رہا ہے؟ سردی کی شدت میں اضافے کی نوید کے ساتھ پیشگوئی کر دی گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے، جو ہفتہ کے روزتک ملک کے شمالی علاقوں میں رہے گا،

اس کے بعد اتوار سے بدھ تک ایک اور تیز بارشوں اور برف باری برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آرہا ہے جس کے باعث جمعہ کے روز شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے، اس دوران اٹک، راولپنڈی کے اضلاع، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شروع ہو جائیگا اور ہفتہ کے روز چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، اور کو ہستان کے اضلاع، کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ہفتے کے دن تک جاری رہ سکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اور بالائی علاقوں میں مشنیری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس دوران مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے، سیاح موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے، اتوار رات اور پیر کے روزکوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، کوہلو، ژوب اور ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث طغیانی کا بھی خد شہ ہے، اس دوران تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اتوار رات سے منگل رات تک خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع، پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیراور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے، پیر سے منگل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے، بارشوں کے اس سلسلے کے دوران دھند میں کمی کا امکان ہے۔پیر کو دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور شکارپور کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کراچی کے اضلاع میں رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، پیر سے منگل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…