پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قلات میں سائبیریا سے آنے والی سرد ہواوں کی وجہ سے سردی کی لہر مزید  بڑھ گئی، خون جما دینے والی سردی میں بھی عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات (آن لائن)قلات میں سائبیریا سے آنے والی سرد ہواوں کی وجہ سے سردی کی لہر مزید بڑھ گئی، درجہ منفی آٹھ ریکارڈ، لوگ گھروں میں محصور، کاروبار زندگی مفلوج، خون جما دینے والی سردی میں بھی گیس غائب، بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و باربار ٹرپنگ سے

عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق قلات میں یخ بستہ ہواوں نے ڈھیرے ڈال دیئے۔ جسکے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ، محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیراحمد مینگل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب شدید سردی میں لوگ گھروں محصور ہوکر رہ گئے قلات میں گیس پریشر بند رہنے اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی خاص کر گھریلو صارفین کو امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری حضرات زمیندار و دیگر صارفین بھی کیسکو کے کی من مانی سے پریشان ہے۔ عوامی حلقوں نے شدید سردی میں گیس پریشر کی مکمل بحالی اور بجلی لوڈشیڈنگ و بار بار ٹرپنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…