پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سال نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری وزیراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیدی ہے ،جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں قائم سٹوروں پر عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ پر 10سے 20 فیصد تک رعایت ملے گی ، کارپوریشن نے ملک بھر میں قائم 4ہزار سے زائد سٹوروں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے ،کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے سٹوروں میں اشیائے خورد و نوش کی

بروقت فراہمی اور صارفین کو درپیش مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بورڈ کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے سٹوروں میں کمپیوٹرائزڈ نظام (ای آر پی) کی انتہائی ضرورت کے بارے میں بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کی تعیناتی سے ملک کے عام شہری کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں انقلابی بہتری آئیگی اس سسٹم سے ڈیٹا کے معیار ، رپورٹنگ، بہتر سپلائی چین، کسٹمرسروس کو بہتر بنانے ، پیچیدگیاں اور ریگولیٹری تعمیل کو کم کیا جائے گا بعد ازاں جنرل منیجر (IT) نے ERPپروجیکٹ پلان پیش کیا اور بتایا کہ اس ERP اور ریٹیل سسٹم کی تعیناتی سے کارپوریشن کے تمام بنیادی کاروباری عمل بشمول سپلائی چین منیجمنٹ ، پروکیورمنٹ منیجمنٹ ، ویئر ھاوس منیجمنٹ ، فنانشل منیجمنٹ ، ہیومن ریسورس منیجمنٹ ، پے رول ، ریٹیل اور پواینٹس آف سیلزخود کار ہوجائینگے اجلاس میں ملک بھر کے سٹوروں میں ERPسسٹم کو لگانے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان ریلیف پیکیج کے بارے میں بھی غور کیا گیا اور پپیکیج کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے سٹوروں پر عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ جس میں آٹا ،چینی ،گھی تیل ،چاول اور دالیں شامل ہیں پر 10 فیصد سے 20فیصد تک رعایت دی جائے گی کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا افتتاح کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…