منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد کتنی ہے؟ماہرین نے بہترین مشورہ دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد 50 ہزار میگاواٹ ہے۔ جوگرمیوں میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب سے بھی دوگنا ہے۔ 2017 میں ملک میں ہوا سے 750 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی جو اب 2000 میگا واٹ تک بڑھ چکی ہے۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع

دستیاب میں جن میں سورج ہوا  پانی اور کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل و گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہوتی ہے اور دوسری جانب پاکستان پٹرولیم کی مصنوعات کی ملکی طلب پوری کرنے کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے اس لئے درآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کی مدد سے 50 ہزار میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے جس کی کئی عالمی ادارے بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے 32 فیصد کی استعداد کے مطابق پیداوار حاصل کررہے ہیں جبکہ نئے لگائے جانے والے ونڈ پاور پلانٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری صلاحیت کو 39 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ونڈ کو ریڈورز میں اگر 3839فیصد پیداواری استعداد کے مساوی بھی بجلی پیدا کی جائے تو پھر بھی پاکستان صرف ہوا کی مدد سے 18تا 20 ہزار میگاواٹ باآسانی پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دوسال کے قلیل عرصہ کے دوران ملک میں ہوا سے بجلی کی پیداوار میں 1250 میگا واٹ اضافہ ہوا ہے تاہم شفاف اور سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…