بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا ولیمے نہایت سادگی سے کیوں  ہوا ، شرکاء میں کون لوگ شامل تھے ؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ر( این این آئی )معروف اداکاروں اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دھوم دھام سے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب نہایت سادگی سے انجام دی، ولیمے کا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔اقرا عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اقرا کی بہن سدرہ عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمے کی تقریب گھر پر منعقد ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند دوستوں نے شرکت کی۔سدرہ کے مطابق دونوں نے اپنے ولیمے کا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا۔شادی کے اگلے روز یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی نہایت سادگی سے انجام دی۔یاسر نے لکھا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کے گھر والوں کو کوئی غیر ضروری تحفے نہیں دئیے، جہیز نہیں لیا، بری نہیں بنی۔ فضول زیورات پر پیسے خرچ نہیں کیے، نکاح خواں کے 8000 اور کھانا حسب استطاعت، شادی بس یہی ہے، اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے گھر میں ہی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے تقریب باہر منتقل کرنی پڑی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…