پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیب، اے این ایف اورایف آئی اے آپ کی حکومت کومحفوظ نہیں کر سکتی،لیگی رہنما نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیب اوراے این ایف کی طرح ایف اے آئی بھی سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے میں ناکام ہو جائے گی،کیا حکومت کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے محکموں کو ناکامی کے سرٹیفکیٹس دلواتی رہے، ہم سیاست کر رہے ہیں پی ٹی آئی ہمارامقابلہ کرے لیکن انہیں سیاست کا پتہ ہی نہیں اوریہ ہمارامقابلہ نہیں کر سکتے،

انہیں عوام کے مسائل کا ہی علم نہیں، یہ کھلواڑ کرتے آئے ہیں اور آج پاکستان سے کھلواڑ کر رہے ہیں،عمران خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جج ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرویز رشید نے کہا کہ ایف آئی اے نے ایک میل کی حدودمیں ایسے پولیس تعینات کی جس طرح کوئی دہشتگردخود کش جیکٹ پہن کر حملہ آورہونے آرہاہے، کیا حکومت کسی جمہوری سیاسی کارکن کو ایسے بلاتی ہے۔ ایف آئی اے کا جو کام ہے اس سے وہ نہیں لیاجارہا اور جو کام اس کانہیں ہے وہ اس سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیب سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے  اورانہیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے۔اسی طرح اینٹی نار کوٹکس فورس بھی ناکام ہوئی، اے این ایف کو حنیف عباسی اور رانا ثنا اللہ کے کیس میں ناکامی کا سامناکرناپڑا۔پہلے نیب اور اے این ایف سے سیاسی انتقام کا کام لیا گیا لیکن و ہ ناکام ہوئے اب ایف آئی اے بھی ناکام ہو جائے گی۔کیا حکومت کا یہ کام ہے کہ وہ محکموں کو ناکامی کے سرٹیفکیٹس دلاتی پھرے۔پی ٹی آئی کی قیادت کو عوام کے مسائل کا علم ہی نہیں،ہم سیاست کرتے ہیں لیکن یہ اس میدان میں ہمارامقابلہ نہیں کر سکتے، یہ کھلواڑ کرتے آئے ہیں اور آج پاکستان سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔انہیں اداروں کی عزت و ناموس اور وقار کا کوئی خیال نہیں۔

نیب، اے این ایف اورایف آئی اے آپ کی حکومت کومحفوظ نہیں کر سکتی۔ ہمیں بلانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہو سکتی، قومی سلامتی کے جو مسائل ہیں وہ حل نہیں ہوں گے۔آپ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ سری نگر میں لوگ محصور ہیں کیا ٹمپل روڈ کو بند کر کے پرویز رشید کی آزادی کو سلب نہیں کیا گیا، جو آج جیلوں میں بیٹھے ہیں کیا ان کی آزادی سلب نہیں کی گئی۔آپ ایسے کام نہ کریں

جس سے دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں،آپ پاکستان کے ساتھ جو کر رہے ہیں پاکستان اس کامستحق نہیں تھا۔ پاکستان دفاعی طو رپر خود کفیل تھا لیکن آپ نے ملک کا مذاق بنوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے جو سوالا ت کئے گئے ہیں ان کا کوئی سر اور پاؤں نہیں تھا، مجھ سے سوال پوچھاگیاکہ پریس کانفرنس میں کون کون موجود تھا جس پر میں نے انہیں کہا آپ نے مجھے یہ پوچھنے کیلئے بلایاہے،

پریس کانفرنس تو لائیو نشر ہوئی اور سب کو معلوم ہے اس پریس کانفرنس میں کون کون تھا۔مجھے پوچھا گیا کہ کیسٹ کہاں سے ملی جس پر میں نے جواب دیا کہ ناصر بٹ ڈیڑھ درجن بار کہہ چکا ہے کہ اس نے کیسٹ تیار کی۔ سپریم کورٹ نے جس شخص کے بارے میں کہا کہ وہ ہمارے ماتھے پر کالا داغ ہے اس کے بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز جب جیل میں تھیں

تو انہیں ایف آئی اے نے سوالنامہ بھجوایا تھا جس کا جواب دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کہاکہ انہیں پاکستان کے لوگوں کی شدید دعاؤں کی ضرورت ہے۔وہ جب بھی صحتیاب ہونگے پاکستان آنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کریں گے اوروہ اس سے پہلے بھی اس کی مثالیں قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ آپ کودوبارہ بلایاجا سکتاہے

جس پر میں نے جواب دیا کہ آپ جب کہیں گے میں حاضر ہو جاؤں گا لیکن جو کام آپ سے لیاجارہا  ہے یہ آپ کے ساتھ نا انصافی ہے لیکن یہ نا انصافی کرنے والے جانیں اور آپ جانیں۔ انہوں نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ میر ے جودوست سامنے بیٹھے ہیں میں آپ کو خوشخبری دیتاہوں میں آپ کو نیب سے نکال رہا ہوں،

انہوں نے اصل میں اپنے دوستوں کو این آراودیا ہے حالانکہ وہ کہتے تھے کہ میرے منہ سے تین الفاظ این آراو نہیں سنو گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ(ن)کے قائد ہیں اور سارے رہنما انہیں رہنما مانتے ہیں اوروہی سیاست کا محورہیں۔قبل ازیں پرویز رشید کی ایف آئی اے میں پیشی کے موقع پر پولیس اور اینٹی رائیڈ فورس کے اہلکاروں نے صبح سویرے ہی ڈیوٹیاں سنبھال لی تھیں۔پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کی عمارت کی طرف جانے والے راستوں کو بیرئیر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات درپیش رہیں۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے واٹرکینن بھی بلوائی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…