پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران نیازی اورڈیم والے بابا نے پاکستان کیخلاف سازش کی،یہ تھوک کا چاٹتے ہیں اور یوٹرن لینے کے بادشاہ ہیں، لیگی رہنماؤں کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کے عمران خان نیازی اور ڈیم والے بابا نے پاکستان کے خلاف سازش کی جس وجہ سے پاکستان کی ترقی کا رخ پستی کی طرف موڑ دیا گیا،جس سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کا بیڑا غرق کیا،بجلی کے بل جلائے اسے قوم پر مسلط کردیاگیا اورجو لیڈرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پیش پیش رہے انہیں جیلوں میں قیدکیاگیا۔

ان خیالات کا اظہارلاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ڈاکٹراسداشرف،کرنل(ر)مبشر جاوید،وحیدعالم خان، خرم روحیل اصغر،توصیف شاہ،ملک وحید،ثانیہ عاشق اوردیگرنے مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواجہ عمران نذیرنے مزیدکہا کہ آج کے دن مسلم لیگ کی بنیادرکھی گئی، مسلم لیگ مختلف ادوار میں آمروں کی لونڈی بنی رہی، اے،بی سی سے زیڈتک مسلم لیگیں بنتیں رہیں،کوئی قاسم لیگ، کنونشن لیگ،لیکن جب سے مسلم لیگ کی باگ ڈورمیاں نوازشریف کے ہاتھ آئی انہوں نے مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال کر ایک عوامی جماعت بنایا،ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں، ہم نے بھی ضیا کی آمریت کو سپورٹ کیا،مسلم لیگ(ن)نے وہ لیڈرپیدا کیا جس کا نام نوازشریف ہے،اس نے آمریت کو للکارا اوراینٹی اسٹبلشمنٹ بنا۔ڈاکٹراسداشرف نے کہا کہ آج ملک پر وہ حکمران مسلط ہیں جو تین جملوں کا نوٹیفکیشن نہیں کرسکتے،انہوں نے آرڈیننسوں کی فیکٹری لگا رکھی ہے، پارلیمنٹ کو بے توقیرکردیا گیاہے،اداروں کو متنازعہ بنادیا،بیرون ملک سے اربوں ڈالرواپس لانے والے ایک روپیہ واپس نہیں لاسکے،یہ تھوک کا چاٹتے ہیں اور یوٹرن لینے کے بادشاہ ہیں۔وحیدعالم خان نے کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم نے عوام کو ٹرک کی بتی پیچھے لگادیاہے،مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں،پھر کہتے ہیں پاکستانیوں گھبرانانہیں،جو شخص پربات پر کھڑانہیں ہوتا وہ کشمیرپرکیاکھڑاہوگا۔کرنل(ر)مبشرجاویدنے کہا کہ ڈیم والے بابانے ملک کے خلاف سازش کی اور پاکستان کو بلندیوں سے پستی کی طرف موڑدیا،

نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، ملک کو سی پیک دیا،مہنگائی، بے روزگاری ختم کی، اس کا انہیں یہ صلہ دیاکہ انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیااور ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کردیا، کروڑوں نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے چالیس لاکھ بے روزگارکردئیے،میڈیاانڈسٹری کو تباہ کردیا گیا،میڈیانمائندہ بیروزگارہوگئے،پھر کہتے ہیں گھبرانانہیں،آج بجلی گیس کے بلوں نے عوام کا خون نچوڑدیاہے۔

انہوں نے کہا کہ جو عوام کو حقائق بتاتا ہے اس کے پیچھے نیب لگ جاتی ہے،راناثنا اللہ کے ساتھ کیاگیا؟،شاہدخاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق،احسن اقبال انہوں نے یہی جرم کیاہے کہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اورآج اس کی سزابھگت رہے ہیں،ان نالائقوں،نااہلوں اور اناڑیوں سے ملک نہیں چلنا، انشا اللہ نوازشریف اور شہبازشریف ہی ملک کی باگ ڈورسنبھالیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے۔تقریب میں ووٹ کو عزت دو کے مطالبے پر مبنی قرارداد بھی منظور کی گئی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…