پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں 6منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی عمارت گرنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہ آسکی

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم عمارت کو چند گھنٹوں قبل خالی کرائے جانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں عمارت دراڑیں پڑنے سے ٹیڑھی ہوگئی تھی جسے خالی کرا لیا گیا تھا تاہم مکینوں کا سامان اندر موجود تھا،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مخدوش عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے

کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی عمارت ٹمبر مارکیٹ کے صدر کی ہے اور اسے 15 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔عمارت ٹیڑھی ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی تھی اور لوگوں کو باہر نکالا۔ ای بی سی اے حکام نے جیک لگا کر عمارت کو سہارا دینے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہو سکی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)حکام کے مطابق چھ منزلہ عمارت میں 25فلیٹس تھے ، عمارت پرانی تھی اور کالم کمزور ہوگئے تھے، عمارت گرنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔پولیس کے مطابق عمارت کے 25 فلیٹس میں رہائشی موجود تھے اور یہ عمارت 15 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔زمین بوس ہونے سے قبل عمارت کی گیس اور بجلی منقطع کردی گئی تھی تاکہ کسی ناخوش گوار سانحے سے محفوظ رہا جاسکے۔عمارت گرنے سے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ وہاں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی اس کی زد میں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں 380 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا تھا لیکن اس عمارت کا نام اس فہرست میں نہیں تھا۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق لوگوں کے سامان کی فہرست تیار کی جائے گی جس سے مالی نقصان کا پتا چل سکے گا۔مخدوش عمارت گرنے کے بعد

پولیس نے راستے کو بند کر دیا ہے اور کسی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ قریب کی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔جس علاقے میں عمارت گری وہاں قیام پاکستان سے پہلے کی عمارتیں موجود ہیں اور وہاں اتنی بلند عمارتیں بنانے کی قانونی اجازت نہیں ہے۔ پرانے کراچی میں کم سے کم 305 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ذرائع انچارج کراچی میونسپل کارپوریشن ڈیمولیشن ڈپارٹمنٹ نے

عمارت کا جائزہ لے کر اسے 20 سے 22 دن میں گرانے کا اعلان کیا ہوا تھا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مخدوش عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اورڈی جی ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی عمارتوں کی تعمیراتوں کا اجازت کون دیتا ہے جوگر جاتی ہیں؟ مراد علی شاہ نے غیرقانوی طور پر عمارتوں کی تعمیر میں ملوث عملے کو سزادینے کا حکم بھی دے دیاہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…