جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں پر نجی محفلوں میں کس کام کی پابندی لگائی جائے ؟سفارت کارسرکاری محفلوں میں کیا چیز سر عام استعمال کرتے ہیں؟سابق سفارت کار عبدالباسط کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)  سابق سینئر سفارت کا رعبدالباسط نے بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کیلئے نجی محفلوں میں شراب کو ممنوع قراردینے کی تجویز پیش کردی۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے نام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کی بنیاد اس بات سے

رکھی جائے کہ بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو اہم تقریبات میں شراب کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا او ر ملک کے آئین کے تحت شراب کو حرام قراردیا گیا ہے تاہم بیرونی ممالک میں تعینات پاکستان سفارتکار اپنی سرکاری محفلوں میں سرعام شراب کا استعمال کرتے ہیں۔ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سال 2020ء کا آغاز اس بات سے کیا جائے کہ ریاست مدینہ کا عملی نفاذ کیا جائے اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتکاروںکو ملکی آئین پر عمل درآمد کرنے کی سرکاری حکم نامہ جاری کیاجائے۔ سابق سینئرسفارتکار کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک میں تعیناتی پاکستانی سفارتکار سرکاری بجٹ پر محفلوںمیں شراب کا استعمال کرتے ہیں۔ عبدالباسط نے اپنے سفارتی دور کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور سفیر اور دیگرا ہم عہدے پر تعیناتی کے دوران  بھارت سمیت دیگر  اہم بیرونی ممالک میں محفلو میں مہمانوںکو شراب پیش نہیں کرتے تھے۔واضع رہے کہ عبدالباسط بھارت ، جرمنی سمیت اہم ممالک میں بطور سفیر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…