اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے، سیاسی رہنماؤں کو کیسے گرفتار کرایاجارہاہے؟ لیگی رہنما نے تحریک انصاف کی حکومت کو نوسربازوں کی حکومت قرار دیدیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدروسابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لیئے عذاب مسلسل بن گئی ہے اور جو شخص اس عذاب کے خلاف آواز اٹھا تا ہے اس کی آواز بند کر دی جاتی ہے اب عمران خان کے ہاتھوں پاکستان بچانے کا وقت آگیا ہے،

پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر کے مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، میاں نواز شریف کے علاوہ اس ملک کا کوئی خیر خواہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ملک پر نوسر بازوں کی حکومت ہے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، موجودہ حکومت میں لوگوں کو پہلے بد نام کیا جا تا ہے اور اس کے بعد بے بنیاد الزامات لگا کرگرفتار کر لیا جاتا ہے جن لوگوں نے اس ملک کی خدمت کی ان لوگوں کو بد نام کرنے کے سلسلے کو بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اصل چور عمران خان کے اردگرد کھڑے ہیں جو ان کو نظر نہیں آ رہے، آئے روز مہنگائی میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور صوبوں پر گیس اور بجلی کے بم گرائے جارہے ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ یہ گزشتہ ادوار کیوجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس حکومت سے عوام کو نجات دلوائی جائے اورہم بہت جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی حکومت لائیں گے، کیونکہ عوام جانتی ہے کہ اس ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کی ضمانت مسلم لیگ ن ہی ہے، اور ایک عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور خوشحالی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی آئی ہے اور میاں نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…