پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کی وباء نے اعلیٰ ترین سرکاری دفاتر اور سیاستدانوں کے بعد ہسپتالوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،3 منچلے ڈاکٹروں کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (این این آئی)ٹک ٹاک کی وباء نے اعلیٰ ترین سرکاری دفاتر اور سیاستدانوں کے بعد ہسپتالوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، قصور کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 3 منچلے ڈاکٹر، زخمی اور تیمار دار کا روپ دھار کر ویڈیو بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل حریم شاہ اور صندل خٹک کی

دفتر خارجہ میں بنائی جانے والی متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک کا بخار پھیلنے لگا اب قصورمیں 3 منچلوں نے بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک نوجوان نے دھارا ڈاکٹر کا روپ، دوسرا جعلی زخمی بن کر ایمرجنسی وارڈ میں لیٹا نظر آیا، جعلی ڈاکٹر جعلی زخمی سے کہتا ہے کہ تمہارا بچنا مشکل ہے، کسی عزیز کو بلاؤ، جعلی زخمی اپنے دوست جانی کا بتاتا ہے، ڈاکٹر جانی کو فون کرتا ہے، وہ بھاگا چلا آتا ہے، پھر تینوں سیلفی لیتے ہیں۔منچلوں کی ویڈیو دیکھ کر کئی سوالات بھی اٹھ گئے ہیں، یہ منچلے ایمرجنسی وارڈ میں کیسے ویڈیو بناتے رہے؟ کیا انہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا؟ کیا یہ ڈرامہ عملے کی ملی بھگت سے رچایا گیا، اگر ان لڑکوں کی بجائے شرپسند اسپتال میں گھس آتے تو کیا ہوتا؟پولیس نے ایم ایس ڈاکٹر لئیق کی درخواست پر احسن آصف، عمر سمیر اور نوید طارق جانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم کوئی ملزم پولیس کے ہاتھ نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…