پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

ایس این جی پی ایل گھریلو صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) حکومت نے کہا ہے کہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس( آر ایل این جی) کی اضافی مقدار کی فراہمی کے بعد صنعتی شعبے خاص طور پر پنجاب میں قدرتی گیس منگل ( 31 دسمبر ) سے فراہم کی جائے گی۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل ) میں سرکاری ذرائع کے مطابق نظام میں آر ایل این جی کی

مسلسل سپلائی کے بعد آئندہ ہفتے میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سیکٹر میں بھی سپلائی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ زیرو-ریٹڈ درآمدی صنعت ( کارپٹس، ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل گڈز اور لیدر) کو گیس کی سپلائی جاری ہے لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں آر ایل این جی کی سپلائی 31 دسمبر سے بحال کی جائے گی۔   مذکورہ فیصلہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور آر ایل این جی سپلائیمیں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا‘۔  اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی بھی جلد بحال کی جائے گی، رواں برس دسمبر ریکارڈ کم ترین درجہ حرارت کی وجہ سے صنعتوں، سی این جی کے شعبوں اور کچھ پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی معطل یا سپلائی کی جانے والی گیس کی مقدار میں کمی کی گئی تھی ‘۔انہوں نے کہا کہ ’ موسم میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے گزشتہ برس دسمبر میں صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلت میں رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کرنا پڑا تھا‘۔وزارت توانائی( پاور ڈویڑن ) میں ایک عہدیدار کے مطابق اس وقت کمپنی 2 ہزار ایک سو 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کررہی ہے، جس میں 958 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس، ایک ہزار 75 ایم ایم سی ایف ڈی اور سسٹم میں پریشر لائن گیس میں اضافے کی وجہ سے 115 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…