پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیب ترمیمی آرڈیننس چور دروازے سے کیوں لایاگیا؟ آرڈیننس کو پانامہ لیکس سے بدترین سکینڈل قرار دیدیا گیا، حیرت انگیز ردعمل

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ صدارتی محل کے چور دروازے سے آرڈیننس لاکر وزیراعظم اپنے دوستوں کو نیب سے استثنیٰ دلوا رہے ہیں،ہم اس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے،اگر یہ آرڈیننس ضروری تھا تو چور دروازے سے کیوں لایا گیا،نیب کیلئے ایسا قانون بنایا جائے،جس میں تمام جماعتوں کی مشاورت شامل ہو،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم ان دوستوں کے نام بھی بتائیں جن کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا،

یہ پانامہ لیکس سے بدترین سکینڈل ہے،بی آئی ایس پی سے 8لاکھ20ہزار لوگوں کو نکال کر اپنے لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،احتساب میں پہلے افواج اور عدلیہ کو شامل نہیں کیا گیا تھا،اب سرکاری ملازمین اور بزنس مینوں کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے،صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوگا،سیاسی یتیم عقل کے اندھے نہیں بلکہ آنکھوں کے بھی اندھے ہیں جنہیں لیاقت باغ کا تاریخی جلسہ نظر نہیں آتا،وزیراعظم کراچی صوبائی حکومت کو کمزور کرنے اور اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے کیلئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ،سینیٹر روبینہ خالد،عاجز دھامڑا،نوابزادہ افتخار اور نذیر ڈھوکی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ لیاقت باغ کے جلسے میں پورے پاکستان سے لوگ آئے تھے،پیپلزپارٹی عوام کا پروگرام لیکر گلی گلی جاتی ہے،بی آئی ایس پی سے کمپیوٹر کے ایک کلک سے 8لاکھ20ہزار لوگوں کو نکال کر ان کی جگہ اپنے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دوستوں کی مشکل آسان کرنے کیلئے نیب آرڈیننس لاکر پانامہ سے بدترین سکینڈل سامنے لایا گیا ہے،پاکستان میں ایک کروڑ لوگ غربت سے نیچے آچکے ہیں،ہم سمجھتے تھے کہ ثانیہ نشتر بی آئی ایس پی میں لوگوں کی تعداد بڑھا کر 50لاکھ سے60لاکھ کرے گی،لیکن انہوں نے 8لاکھ20ہزار لوگوں کو بی آئی ایس پی کے پروگرام سے نکال دیا ہے۔

جن لوگوں کو کوئی اور حج اورعمرے پر بھیجواتا ہے ان کا ڈیٹا لیکر ان کو اس پروگرام سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب اب صرف سیاستدانوں کا ہو رہا ہے،پہلے اس میں افواج اور عدلیہ کو شامل نہیں کیا گیا تھا اب سرکاری ملازمین اور بزنس مینوں کو بھی نکال دیا گیا ہے،وزیراعظم صدارتی محل کے چور دروازے سے آرڈیننس لاکر مالم جبہ اور بی آر ٹی میں ملوث لوگوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تاریخی یوٹرن لئے ہیں،ہم اس قانون کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ عاجز دھامڑا نے کہا کہ بیوروکریسی اور بزنس مین کی کسی اور سے ملاقات میں شکوہ کیا،

جس پر سلیکٹڈ وزیراعظم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان کو استثنیٰ دیا۔صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا،حکومت کے چند وزراء اپوزیشن کو گالیاں دے رہے ہیں،وزیراعظم کراچی صوبائی حکومت کو کمزور کرنے اور اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے کیلئے جاتے ہیں۔روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے غریب لوگوں کو نکال کر پی ٹی آئی اپنے لوگ شامل کر رہی ہے،یہ غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے،خیبرپختونخوا سے جیالے 3000گاڑیاں لے کر لیاقت باغ پہنچے،انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔نوابزادہ افتخار نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کئے لیکن یہ سنٹرل پنجاب کا پہلا بڑا جلسہ تھا،جس میں جیالوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی،وزیراعظم اپنے لوگوں کو این آر او دینے کیلئے نیب آرڈیننس لائے،100کے قریب وزیر مشیر ایسے ہیں جن کا کام صرف سابق حکومت کو کرپٹ ثابت کرنا ہوتا ہے۔نذیر ڈھوکی نے کہا کہ سیاسی یتیم نہ صرف عقل کے اندھے ہیں بلکہ آنکھوں سے بھی اندھے ہیں جنہیں لیاقت باغ کاجلسہ نظر نہیں آتا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سیاست کا معیار کچھ اور ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…