جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حکمران ناموس رسالت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،جے یو آئی (ف) نے حکومت کو خبردار کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوتؐ کے دفاع کیلئے صرف ایک سیاسی و مذہبی جماعت نے نہیں بلکہ ہر کلمہ گو نے ایمانی فریضہ سمجھ کر کردار ادا کر نا ہوگا اور ہر مسلمان نے مرنے دم تک عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کو ناکام اور فتنہ قادیانیت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران ناموس رسالت اور اسلامی دفعات کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں

مسلم امہ دنیا بھر میں قادیانیوں کے سرگرمیوں کے تعاقب کرتے رہے گے فتنہ قادیانیت پر پابندی عائد کر دی جائے کیونکہ وہ ملک اسلام اور آہین پاکستان کی غداری کے مرتکب ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نایب امیر مولانا مولانا محمد ایوب ایوبی ضلعی سکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد معاون ناظم مالیات قاسم خان خلجی مولانا جمال الدین حقانی نجم المدارس ونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سرپرست اعلی مولانا مفتی عبدالوہاب ناظم سو یم مولانا عبدالستار نے یونٹ کے مجلس عاملہ مجلس شوری مجلس عمومی کے اجلاس کے بعد ختم نبوت چوک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد صادق قاری شاہ محمد مولانا عبد البا قی ڈاکٹر ظفر اللہ حاجی امیر محمد ملک محمد رمضان ترین صلاح الدین مولانا عبد الرحیم مولانا شیر محمد حقانی مولانا آمین اللہ آمین مولانا نصیب اللہ حقانی عبد العلی تر ین مولانا علی مردان حافظ محی الدین نور محمد محمد عثمان ترین ود یگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کو کسی صورت میں ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گی جمعیت لاکھ بار اقتدار کے کرسی کو قربان کر ینگے لیکن ناموس رسالت قانون پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی اقدار کی بالا دستی اور ناموس رسالت کی دفاع کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ نصب شدہ حکمرانوں کے ایجنڈا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے دشمنوں کو خوش کرنا ہے لیکن جمعیت نے روز اول سے ہی قوم کو حکمرانوں کی اسلام دشمن پالیسیوں سے بخوبی آگاہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی سے باز رہے ہیں امت مسلمہ سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت قانون پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ناموس رسالت اور مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور ود فاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…