پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گیس بحران پر سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کا پول کھل گیا،سندھ حکومت چاہے تو کیا ہو سکتا ہے؟ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کتنے خط لکھے گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے،اگر سندھ حکومت تعاون کرے تو سندھ میں گیس کا بحران حل ہوسکتا ہے۔سندھ وزراء کے بیانات پر ترجمان پٹرولیم ڈویڑن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ

میڈیا میں مجموعی گیس طلب و رسد کے اعداد وشمار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق غیرمنظم گیس طلب 6 ارب کیوبک فٹ ہے جبکہ اصل سیل گیس طلب بمعہ آر ایل این جی 4.5ارب کیوبک فٹ ہے،گیس شاٹ فال 1.5 ارب کیوبک فٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومتِ سندھ سے رائٹ آف وے نہ ملنے کیوجہ سے عائشہ، آمنہ اور آمنہ نارتھ گیس فلیڈز سے ترسیل ممکن نہیں۔حکومتِ سندھ کو رائٹ آف وے کیلئے پٹرولیم ڈویڑن کی طرف سے پچھلے آٹھ مہینے میں کئی خطوط لکھے گے، مگر کوئی جواب نہ ملا۔ترجمان نے کہا کہ اگر سندھ حکومت تعاون کرے تو سندھ میں گیس کا بحران حل ہوسکتا ہے،جنوری میں رذک گیس فیلڈ سے 40 لاکھ کیوبک فٹ گیس ترسیل کا عمل شروع ہو جائے گا،سوئی سدرن سے 1160 لاکھ کیوبک فٹ گیس ترسیل جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن سے سیل گیس طلب 1260 لاکھ کیوبک فٹ ہے،سوئی سدرن کو 75 لاکھ کیوبک فٹ گیس شاٹ فال کا سامنا ہے۔ترجما ن نے کہا کہ سوئی نادرن سے گیس ترسیل 2121 لاکھ کیوبک فٹ ہے،سوئی نادرن کے صارفین کی گیس طلب 2100 لاکھ کیوبک فٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ سوئی نادرن کا شاٹ فال زیرو، جبکہ شدید سردی کیوجہ سے زیادہ گیس استعمال سے کئی مقامات پر کم پریشر کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…