لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بورڈ میں سازش کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ میں کوئی سازش نہیں ہو رہی ، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھا جائے ، بورڈ میں حالات اچھے ہیں ،سینٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،کھلاڑیوں میں فٹنس کے مسائل ہیں، گراس روٹ لیول پر فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے تمام ریجنز کو آگاہ کر دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بتایا کہ این سی اے میں جاری ایمرجنگ کیمپ میں 20میں سے 14کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ ڈومیسٹک سطح پر فٹنس کے حوالے سے تمام ریجنرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ دبئی میں کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ نامور کھلاڑی اس میں حصہ لیں۔ اگر ایونٹ پاکستان میں کرواتے تو بڑے کھلاڑی شریک نہ ہوتے۔شہریار خان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معامل حل ہو چکا ہے۔ جلد کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ مل جائے گا۔ ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ بورڈ میں میرے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی ،کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔ بورڈ میں حالات اچھے ہیں ۔ 1999ءمیں پاکستانی ٹیم جن حالات میں بھارت میں کھیل کر آئی وہ سب جانتے ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ پاک بھارت سیریز ضرور ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے اپنے استعفے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے تمام معاملات باہمی مشاورت کے ساتھ چل رہے ہیں۔
کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھا جائے ‘ شہریار خان کا سخت پیغام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
نجی ملکی ایئرلائن کا اکارنامہ، کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ ڈالا
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف















































