لاہور(نیوزڈیسک)لیگ سپنر کا پی سی بی کو باﺅنسر،سنگین الزام لگادیا،پی سی بی حکام کی دوڑیں لگ گئیں،قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ حکام ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کے عذر کے طور پر پیش کرنا چھوڑ دیں اور ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ ازسرنو تشکیل دینے پر توجہ دیں۔ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے زیادہ ڈومیسٹک سطح پر بد سے بدتر ہوتی صورتحال پر پریشان ہیں۔ اگر ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لاتے ہیں تو انٹرنیشنل کرکٹ بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا عذر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ حکام کو انٹرنیشنل سطح پر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے قبل نچلی سطح پر معاملات کو ٹھیک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے جن پر دو دہائی تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگی ہوئی تھی۔لیکن ان کا ڈومیسٹک ڈھانچہ بہت شاندار تھا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم آج بہت بہترین ہے۔آفرید ی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ اس وقت عالمی معیار کے مطابق نہیں۔پاکستان کو ایک مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کی ضرورت ہے لیکن ڈومیسٹک سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سابق لیجنڈری کپتان عمران خان کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری اور ڈومیسٹک کے فرسودہ نظام نے پاکستان کرکٹ کو اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔