راولپنڈی (این این آئی) اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خراب موسم اور دھند کے دوران لینڈنگ کا جدید سسٹم موجود نہ ہونے کے باعث پروازوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کی تعمیر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا تھا ،دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوگئی ،اسلام آباد سے سکردو اور اسلام آباد کی دوطرفہ پروازیں پی کے 451/452منسوخ کر دی گئی،اسلام آباد سے دوبئی
جانیوالی والی پی کے 211 بھی منسوخ کردی گئی ،اندورن و بیرون ملک آنے والی پروازوں کو اسلام آباد لینڈنگ کی بجائے پشاور اور لاہور بھجوایا جاتا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جدید لینڈنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث صرف بڑے جہازوں کے لئے کارآمد ہے، کراچی سے اسلام آباد کے لئے پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ پی آئی اے کال سنٹر سے رابطے میں رہیں تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں ۔