پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

یکم جنوری 2020ء   سے فیس ختم ! اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو بڑا ریلیف جاری کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) بینک دولت پاکستان نے یکم جنوری 2020ء سے آلٹرنیٹو ڈلیوری چینلز (ADC) اور اوور دی کاؤنٹر (OTC) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ٹیکس گزاروں کو اے ڈی سیز کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی پر ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے فی ٹزانزیکشن دس سے پچاس روپے تک اور او ٹی سی کے

ذریعے ادائیگی پر فی ٹرانزیکشن پچاس روپے ادا کرنے ہوتے ہیں،یکم جنوری 2020ء   سے یہ فیس ٹیکس گزاروں کے بجائے اسٹیٹ بینک برداشت کریگا۔ اس تبدیلی کی اطلاع اسٹیٹ بینک نے ایف ڈی سرکلر نمبر 4 برائے 2019ء   بتاریخ 7 2دسمبر 2019ء کے ذریعے دی ہے۔یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی ڈجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ڈجیٹل ادائیگی کی طرف آئے گی۔‎ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی آن لائن ادائیگی کا طریقہ کار مارچ 2018ء   میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔ ٹیکس گزار اپنے گھر یا دفتر سے انٹرنیٹ موبائل بینکاری سہولتیں استعمال کرتے ہوئے، 14000 سے زائد اے ٹی ایمز کے ذریعے یا ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی 15000 سے زائد برانچز کے ذریعے ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ ابھی تک اس طریقہ کار سے 346 ارب روپے اکٹھا کیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ اے ڈی سی او ٹی سی کے ذریعے وصولی کے طریقے کے بارے میں آگہی بڑھے گی تو اس طریقے سے وصولی میں بہت اضافہ ہوجائے گا۔اسٹیٹ بینک ٹیکس گزاروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں، چیمبرز آف کامرس، کلیرنگ اینڈ فارورڈنگ ایجنٹوں اور وسیع تر کاروباری برادری میں اے ڈی سی اور او ٹی سی ادائیگی کا طریقہ کار  روشناس کرانے کیلئے آگہی کی مہم چلا رہا ہے۔ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے توسط سے سیمینارز اور آگہی کے سیشنوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پہلا سیمینار 26 دسمبر 2019ء کو کراچی میں ہوا جس میں کارپوریٹ ٹیکس گزاروں، چیمبر آف کامرس، کاروباری تنظیموں، کمرشل بینکوں، ٹیکس بارز اور آڈٹ فرموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے ڈجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عوامی آگہی بڑھانے اور ڈجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں ان کے خدشات اور اندیشے ختم کرنے کے لیے اس طرح کے سیشن بے حد ضروری ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…