مکہ مکرمہ میں دوران کھدائی ایسی کیا چیز سامنے آگئی جو ساڑھے سات سو سال پرانی ہے ؟ ماہرین حیران رہ گئے

28  دسمبر‬‮  2019

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ معظمہ کے سیکرٹریٹ حکام نے مقدس دارالحکومت میں المعلاء قبرستان کے قریب کھدائیوں کے دوران 687ہجری کے دور کی قبروں کے آثاردریافت کیے ۔ اس اعتبار سے قبروں کے یہ آثار 754 سال پرانے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سیکڑوں سال پرانی قبروں کے

آثار کا پتا اس وقت چلا جب المعلاء قبرستان کے قریب اسمارٹ کار پارکنگ کے لیے کھدائی کی جا رہی تھی۔مکہ سیکرٹریٹ کو ملنے والے پرانی قبروں کے آثارمتعلقہ حکام کے حوالے کردیے جائیں گے۔المعلاء قبرستان حرم مکی کی طرف جانے والے الحجون روڈ کی دائیں جانب واقع ہے۔ اسی سمت میں مکہ کی المعابدہ کالونی بھی واقع ہے۔ اس کالونی کا مسجد حرام اور المعلاء قبرستان کے درمیان کا فاصلہ تقریبا برابر ہے۔ قبرستان میں میتوں کی تجہیز تکفین اور غسل کے لیے بھی ایک جگہ مختص ہے جب کہ میتوں کو لانے والی ایمبولینسوں کے لیے پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔ یہاں پر تدفین کے لیے لائے جانے والی بیشترمیتوں کی نماز جنازہ مسجد حرام ہی میں ادا کی جاتی ہے۔المعلاء قبرستان قبل ازاسلام سے قائم ہے۔ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد اور بنی ہاشم کی کئی اہم شخصیات بھی مدفون ہیں۔ کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین، ام المومنین حضرت خدیجہ بنت خویلد، عبداللہ بن زبیر، اسماء بنت ابو بکر رضوان اللہ علیھم ، خلیفہ عباسی ابو جعفر المنصور، سرکردہ علماء اور کئی صلحا اسی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…